BIG BREAKING NEWS


اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 40ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا پاکستان میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد40ہوگئی جبکہ وائرس کیسزکی تعداد 2708 تک پہنچ گئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24گھنٹےکےدوران مزید258کوروناکیسزکی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے 130مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سےزیادہ 1072 کیسز ہیں جبکہ سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد839 ہوگئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخواہ میں343 ، گلگت بلتستان میں193،بلوچستان میں 193 ،اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں11 کیسز ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے سندھ میں14،پنجاب اورکے پی میں11، گلگت بلتستان میں3 اور بلوچستان میں ایک اموات ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

خیال رہے پاک فوج ملک کے طول وعرض میں متحرک ہےاور سول انتظامیہ کی معاونت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پاک فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت وقف کردی ہے اور پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال، ڈاکٹر، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ پاک آرمی طبی آلات، حفاظتی و ضروری اشیا میں بھرپورتعاون کررہی ہے

READ MORE NEWS CLICK TO THIS LINK.

http://newsonlineservicesjk.blogspot.com/

Comments