BIG BREAKING NEWS..G N AAZAD

اے پی آئی مانیٹرنگ : سرینگر/ڈومیسائل قانون کوبے معنیٰ اورجموں کشمیرکے لوگوں کے مفادکے منافی قراردیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اورراجیہ سبھامیں حزب ختلاف کے لیڈرنے کہاکہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے تینوں صوبوں کے لوگ انتہائی ناراض ہیں اور جموں کشمیر لوگوں کے جذبات واحساسات کوپھرایک دفعہ ٹھیس پہنچادی گئی مہاراجہ گلاب سنگھ نے بڑی مشکل سے جموں کشمیرکومتحداورمستحکم رکھاتھا اوربھارتیہ جنتاپارٹی نے اس سے پارہ پارہ کردیا۔یک نیوزچینل کے ساتھ گفتگو کے دوران جموں کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اوراجیہ سبھاکے حزب اختلاف کے لیڈ رغلام بنی آزاد نے مرکزی حکومت کی جانب سے ڈومیسائل قانون کوبے معنیٰ بے مقصداورجموں کشمیرعوام کے مفادکے منافی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آرایس ایس کے خاکوں میں رنگ بھرنے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل لاءکشمیرسے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ ملک کے مختلف لوگوں کوجموں کشمیر میںوہ تمام مرعات فراہم کرنے سے ہے جواسطرح کی سہولیات کوحاصل کرنے سے قاصرہیں ۔راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے کہاکہ دفعہ 370اورآرٹیکل35Aکوختم کرنے کے بعد ایک امیدپیداہوگئی تھی کہ 371کولاکر جموں کشمیرکے لوگوںکوراحت پہنچانے کی برپورکوشش کی جائےگی تاہم جموں کشمیرکے عوام کوراحت پہنچاے کے بجائے ان کے زخموں پرنمک پاشی کی گئی جوناقابل برداشت عمل ہے

Comments