مقبوضہ جموں و کشمیر ڈومیسا ہل قانون میں ترمیم

Voice of Aisa
سرینگر ( وائس آف ایشیا ) مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے لیے بنائے گئے ڈومیسائل قانون میں دو روز کے اندر ہی ترمیم کی ہے۔ترمیم شدہ قانون کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تمام ملازمتوں کے مواقع یہاں کے مستقل باشندوں کے لئے مخصوص رکھے جائیں گے -اس سے قبل صرف نچلی سطح کی ملازمتیں ہی یہاں کے مستقل باشندوں کے لیے رکھی گئی تھیں۔ یہ ترمیم صرف قانون بنائے جانے کے دو دن بعد کی گئی کیونکہ اس قانون کے خلاف جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی تھی اور اس کے خلاف اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا تھا -اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (آئی پی ایچ آر سی)نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے ارادے سے متعارف کرائے گئے نئے ڈومیسائل قانون کی مذمت کی ہے۔ کے مطابق نیا ڈومیسائل قانون بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں مستقل طور پر آباد ہونے اور وہاں ملازمت حاصل کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔آئی پی ایچ آر سی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کمیشن بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر تنظیم نو آرڈر 2020 کے غیر قانونی نفاذ کی مذمت کرتا ہے جو مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی اور جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔تازہ ترین بھارتی اقدام چوتھے جنیوا کنونشن، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی کشمیر بارے قراردادوں اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وائس آف ایشیا،04 اپریل2020خبر نمبر 74

READ MORE NEWS CLICK TO THIS LINK.

http://newsonlineservicesjk.blogspot.com/

Comments