امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 سو افراد ہلاک،کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 69 ہزار سے زائد ہلاکتیں
آن لائن نیوزڈیسک
دنیا میں کرونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1200 سے زیادہ افراد وائرس سے ہونے والے مرض کی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہو گئے۔
عالمی سطح پر کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرنے والی جانز ہاپکنز یونیورسٹی نے اتوار کی شب بتایا کہ امریکہ میں کم از کم 337072 افراد میں اس مہلک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 9633 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کرونا (کورونا) وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 69456 ہو گئی ہے جب کہ 190 ملکوں اور علاقوں میں وائرس کے مصدقہ کیس 1273709 سے بڑھ گئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کے اعدادوشمار مختلف ملکوں کے حکام اور عالمی ادارہ صحت سے اکٹھے کیے گئے ہیں۔
مہلک وائرس سے اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15887 ہو گئی ہے جب کہ 128948 افراد متاثرہ ہیں۔
اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 12641اور مریضوں کی تعداد 131646ہے۔
فرانس میں 8078 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہاں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 92839 ہے۔
برطانیہ میں اب تک 4934افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 47806 افراد متاثرہ ہیں۔
یورپی ملکوں میں اب تک مجموعی طور پر47093 اموات ہوئی جبکہ مریضوں کی کل تعداد 642330 ہے۔
ایشیائی ملکوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 4172 ہے جب کہ 117571 متاثرین ہیں۔
مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3779 ہے جبکہ متاثرین 74670 ہیں
https://newsonlineservicesjk.blogspot.com Shere link

Comments
Post a Comment