ETV اردو WHO..CenterNational System: Do not rate coronary patients on the basis of religion: WHO

مرکزنظام الدین کامعاملہ :مذہب کی بنیادپرکورونا کے مریضوں کی درجہ بندی نہ کریں:ڈبلیوایچ او

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے مذہب یا نسل کی بنیاد پر کورونا وائرس'کووڈ-19'کے مریضوں کی درجہ بندی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں ، تنظیم کے ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مائیکل ریان نے کہا ، "اگر کوئی کووڈ 19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو ، اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے''۔ کورونا کے مریضوں کی نسل ، مذہب یا عقائد کی بنیاد پردرجہ بندی نہیں کی جانی چاہئے۔

"Mask or no mask, there are proven things all of us can do to protect ourselves and others – keep your distance, clean your hands, cough or sneeze into your elbow, and avoid touching your face"-@DrTedros
"Less than 100 days since WHO was notified about the new , research has accelerated at incredible speed.

The viral genome was mapped in early January and shared globally, which enabled tests to be developed and vaccine research to start"-@DrTedros



انہوں نے یہ بات ایک ہندوستانی صحافی کے ذریعہ دہلی کے نظام الدین مرکز سے کثرت سے کورونا کے پھیلاؤ پر سوال کے جواب میں کہی۔ریان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اور مذہبی فرائض(رمضان المبارک) کو ملتوی کرنے کے لئے ان سے تبادلہ خیال کر رہا ہے۔ ماہ رمضان کے حوالے سے ہدایات بھی تیار کی جارہی ہے۔انہوں نے طبی عملے پر حملوں کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا

https://newsonlineservicesjk.blogspot.com Shere link

Comments